اُڈپی:18/ جولائی(ایس او نیوز)بس اور بائک کے درمیان ہوئے تصادم میں بائک سوار پولس عملہ ہلاک ہونے کا واقعہ اُڈپی تعلقہ کے کاجر گتو میں پیش آیا ہے۔
حادثے میں ہلاک ہونے والے پولس عملے کی شناخت باگلکوٹ ضلع بلگی تعلقہ کے گلگلی دیہات کے نورصاحب کےفرزند ، ہیراڈکا میں خدمات انجام دے رہے شیام نور باشاہ ملا (26)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پیر کی دوپہر باشاہ ملا اپنی بائک سے جارہے تھے تو کاجرگتو کی طرف سے آنے والی بس نے زور سے ٹکر دی تو باشاہ ملا سڑک پر جاگرے ، سرپر شدید چوٹیں آنے سے انہیں فوری منی پال اسپتال میں علاج کے لئے لے جارہا تھا مگر اسپتال پہنچتے پہنچتے وہ خالق حقیقی کی آواز پر لبیک کہہ گئے۔ انا للہ و اناالیہ راجعون۔